بھارت

بھارتی تعلیمی نظام فراڈ ہے ، راہول

Rahul Ghandi

نئی دہلی:کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی تعلیمی نظام فراڈ ہے جس سے پیسے والے ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے یہ بات پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے دوران NEET امتحانات میں پیپر لیک ہونے کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں سوال کیا اور کہا کہ لاکھوں طلباکا خیال ہے کہ تعلیمی نظام بدعنوانی کا شکار ہے۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر راہول کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا۔ حزب اختلاف کے دیگر ارکان نے بھیNeetامتحانات میں گھپلوں کے معاملے کی تحقیقات اور متاثرہ طلباءکیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button