بھارت

اترپردیش ، مدھیہ پردیش اور آسام کی بی جے پی حکومتوں کااسلامی مدارس کے خلاف کریک ڈائون

madaris indianنئی دلی:
بھارتی ریاستوں اتر پردیش ، مدھیہ پردیش اورآسام میں ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومتوں نے اسلامی مدارس کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتر پردیش کی بی جے پی کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے دار العلوم دیوبند سمیت 8ہزاراسلامی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت کے اس فیصلے خلاف علمائے کرام ،مدارس کی انتظامیہ اور طلباء کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہا کیاگیا ہے ۔یوگی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ مدارس دار العلوم دیوبند، دار العلوم ندو ةالعلماء لکھنو، جامعہ سلفیہ بنارس، جامعہ اشرفیہ مبارکپور، جامع الفلاح بلریا گنج اور مدارس الاصلاح سرائے کو بند کرنے کا حکم جاری کیاہے۔مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے شیو پور ضلع کے 56 مدارس کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے پہلے ان مدارس کو دی جانے والی امداد بند کی اور اب ان کو باضابطہ بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔اسی طرح آسام کی بی جے پی حکومت نے گزشتہ سال دسمبر میں ریاست کے 1281مدارس کو مڈل انگلش اسکول میں تبدیل کر دیاتھا۔ حکومت نے ریاست میں تمام سرکاری اور حکومت کی امداد یافتہ مدارس کو جنرل اسکولوں میں تبدل کردیا ہے۔ مدارس کے خلاف کارروائی پر مسلم تنظیموں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیاجارہا ہے ۔مسلمانوں کے ایک متحدہ پلیٹ فارم آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے مدارس بند کرنے کے حکم پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس امتیازی حکم کے خلاف زبردست احتجاج کرنے اورعدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس پیش رفت سے قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے رواں سال مارچ میں اپنے ایک فیصلے میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ 2004کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button