مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فورسز نے راجوری میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بنائے ہوئے ایک مکان کوشدید نقصان پہنچایا

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع راجوری میںایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کی ایک گشتی ٹیم کو ضلع میں تھنہ منڈی کے علاقے بنگئی میںایک مقامی شخص محمد اکبر کے گھر کے قریب ایک بارودی سرنگ ملی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا اور بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا نے کی کوشش کی۔ بارودی سرنگ کو دھماکے سے اڑانے کے دوران مکان کو بھی شدیدنقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اس طرح کے واقعات سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے جبکہ علاقہ پہلے ہی بھارتی فورسز کے چھاپوں، محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورسخت نگرانی کی زد میں ہے۔







