مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: کانگریس کا لیفٹیننٹ گورنر کو آمرانہ اختیارات تفویض کرنے کیخلاف احتجاجی مارچ

بھارتی پولیس نے پارٹی کے کئی رہنما، کارکن گرفتار کرلیے

downloadسری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے اسمبلی انتخابات سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کو آمرانہ اختیارات تفویض کرنے پر مودی حکومت کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مارچ کیا۔بھارت پولیس نے اس دوران پارٹی کے کئی رہنما اور کارکن گرفتار کر لیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموںکشمیر شاخ کے سینئر نائب صدر محمد انور بٹ کی قیادت میں مظاہرین نے سرینگر میںپارٹی آفس سے ایم اے روڈ تک مارچ کیا ۔
انہوں نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم کر کے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات کی منتقلی پر تنقید کی اور اسے ایک منتخب حکومت کو مفلوج کرنے کے مترادف قرار دیا۔ ریلی میں کانگریس کے رہنماو¿ں اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے ابتر حالات پر مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔کانگریس رہنماﺅں نے اس موقع پر تنظیم نو ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو منسوخ کرنے اور علاقے میں جمہوری حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
بھارتی پولیس نے ریلی کے شرکا ءکو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے ان پر دھاوا بول دیا اور محمد انور بٹ، میر رویس، وسیم احمد شالہ اور فردوس احمد وانی سمیت کئی رہنماو¿ں ، کارکنوںکو حراست میں حراست میں لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button