مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی نے جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، محبوبہ مفتی

download (2)سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی حکومت کے5 اگست 2019 کے فیصلوں سے سخت ناراض ہیں اور انہوںنے ان فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت نے اگست 2019میںجو کچھ کیا وہ غیر آئینی اور غیر قانونی تھا اور اسے دفعہ 370کو ایک دن بحال کرناہی پڑے گا۔
انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل بے یقینی کی صورتحال ہے، بی جے پی نے علاقے کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ، بے روزگاری اور مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جیلوں میں بند ہے اور کوئی بھی انکے بارے میں بات نہیں کرتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button