مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ

سرینگر 22 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکانومی سروے کے اعدادوں شمار میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں جموں و کشمیرمیں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہواہے اور رواں برس اکتوبرمیں بے روزگاری کی شرح 21.7 فیصد تھی جو نومبر میں مزید بڑ ھ کر 22.2 ہو گئی ہے۔بھارت بھر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے کی فہرست میں مقبوضہ جموںو کشمیر پہلے نمبر ہے ۔ سروے کے اعداد شمار کے مطابق بھارت میں اکتوبر میں بے روزگاری کی مجموعی شرح 7.1فیصد تھی جو کہ اب بڑھ کر 7.2فیصد ہو گئی ہے۔جموں وکشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد بے روزگار ہے اور اور ہر برس ان کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ مودی حکومت نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ میں بے روزگاری کے خاتمے اورترقی کا دعویٰ کیا تھا تاہم ابھی تک وہ ابھی اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button