جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر:سانبہ، کٹھوعہ اضلاع میں 8 افراد ہلاک

جموں 07 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سانبہ کے مختلف مقامات پر تین افراد جن کی شناخت 32سالہ نکھلیش کمار، 62سالہ رمیش لال اور 50سالہ گنیش دت کے نام سے ہوئی ہے، پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ ضلع سانبہ کے علاقوں گھگوال، دھیانسر اور بڑی برہمنہ میں58 سالہ ترسیم لال،45سالہ سنجے سنگھ اورایک 40 سالہ شخص مختلف سڑک حادثات میں ہلاک ہوگئے جبکہ اسی ضلع میں ایک 33 سالہ شخص نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔
دریں اثناءضلع کٹھوعہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون جس کی شناخت اوشا کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک اور اس کی کم سن بیٹی انوشکا شدید زخمی ہوگئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button