پاکستان

بھارت نے گزشتہ 76 سال سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپرقبضہ کر رکھا ہے، انجینئر امیر مقام

Amir-Muqam-AJK-meeting-PSDPاسلام آباد :وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ بھارت نے گزشتہ 76 سال سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپرقبضہ کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد میں5اگست کو منائے جانیوالے یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019میں بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ طورپر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا ہے اور حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5اگست کو یوم استحصال کشمیر کو موثر انداز میں منانے کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔اجلاس میں متعلقہ حکومتی محکمے کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو 5اگست کے یوم استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button