بھارت

بھارتی حکومت نے بی ایس ایف کی مزید دو بٹالین ا ڑیسہ سے جموں منتقل کردیے

images (6)نئی دہلی:  بھارتی حکومت نے جموں خطے میں پاک بھارت سرحد پر پابندیوں کو مزید سخت کرنے کے لئے 2000سے زائد اہلکاروں پر مشتمل بارڈر سیکورٹی فورس کی دو بٹالین کو ریاست اڑیسہ سے جموں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ دونوں یونٹوں کوخطے میں حالیہ حملوں کے پیش نظراینٹی نکسل آپریشن گرڈ سے فوری طورپرجموں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں یونٹوں کے فوجی سا نبہ میں اور جموں-پنجاب سرحد کے قریب تعینات ہوں گے۔ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نئی دہلی اورجموں میں اعلی سیکورٹی حکام کی دو حالیہ میٹنگوں میں جموں میں بی ایس ایف کی تعیناتی کو بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button