خصوصی رپورٹ

 بھارت نے یورنیم چوری کے 11واقعات کی خفت مٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف کہانی گھڑی

اسلام آباد23 نومبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے تابکارمود لے جانیوالے پاکستانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے ملک میں انتہائی تابکار یورینیم کی غیر قانونی فروخت کی مسلسل اطلاعات پر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف جھوٹی کہانی گھڑی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوئوں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ممکنہ تابکار مواد کو قبضے میں لینے سے متعلق بھارتی میڈیا کی اطلاعات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں اورپاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو اس بارے میں گمراہ کرنے کی سازش ہیں ۔ پاکستان کے تمام جوہری بجلی گھر اور ریسرچ ری ایکٹر ایٹمی جوانائی کے عالمی ادارے کے وضع کردہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے کہ یہ بھارت ہی ہے جہاں رواں سال انتہائی تابکارمود یورینیم کی غیر قانونی فروخت کے کم سے کم دو واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔بھارت میں 1994سے اب تک اعلی معیار کا یورینیم پکڑے جانے کے 11 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں یورنیم کی غیر قانونی فروخت کی اطلاعات انتہائی تشویش کاباعث ہیں جس سے وہاں حکومتی سطح پر انتہائی تابکار مواد کئے تحفظ میں خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دنیا سے بجا طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات کی مکمل تحقیقات کاآغاز کرے کیونکہ بھارت میں یورینیم کی غیر قانونی تجارت نے بھارت کی جوہری تنصیبات کی سلامتی کے اقدامات پر سوالات اٹھادیے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button