یوگی حکومت دلتوں کا استحصال کرنے والوں کو میڈل دیتی ہے، پرینکا گاندھی
نئی دلی07 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی حکومت دلتوں کا استحصال کرنے والوں کو میڈل دے رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے پرینکا گاندھی نے ٹویٹر پر دوران حراست قتل کئے گئے ایک دلت نوجوان کی ماں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مقتول کی ماں کا کہا گیا ہر ایک لفظ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے دلتوں پر کئے جانے والے استحصال کو بیان کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے حراست میں قتل کئے گئے دلت خاندانوں سے ملاقا ت کی ،ان سب کا یہی کہنا تھا کہ ان کااستحصال کیا جارہا ہے اور انتظامیہ اور سرکار ان کی بات نہیں سنتی ۔انہوں نے کہاکہ حراست کے دوران مرنے والے تمام دلتوں کے اہل خانہ کا درد ایک ہی جیسا تھا۔ انہوں نے کہاکہ یوگی حکومت لٹا دلتوں کا استحصال کرنے والوں کو میڈل دیتی ہے۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ وہ آگرہ کے ارون والمیکی جی کے اہل خانہ سے ملی تھی ،تو ان کی بوڑھی ماں کے الفاظ میں شدید درد تھا، غازی پور کے نریندر پاسوان کی ماں کا کہا گیا ایک ایک لفظ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی طرف سے دلتوں کے استحصال کی کہانی بیان کرتا ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ وہ آخری سانس تک انصاف کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔