APHC-AJK

5 اگست تاریخ کشمیر کا ایک المناک باب ہے: محمود ساغر

images (3)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ 5اگست جموں و کشمیر کی حالیہ تاریخ کے بدترین اور المناک بابوں میں سے ایک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 5اگست 2019کو مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے زبردستی کشمیریوں کے تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور بنیادی حقوق چھین لئے جس کی وجہ سے کشمیری اس دن کو ”یوم استحصال” کے طور پر مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیر کی منفرد شناخت پر حملہ ہے اور اس کا مقصد جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حریت رہنمانے کہا کہ بھارت کی ظلم و جبر کی پالیسیاں کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے ایران میں ایک حملے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کی بھی مذمت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں مشتاق احمد بٹ اور محمد سلطان بٹ نے دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ 5اگست کو بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں اور دنیا کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button