Worldویب ینار

ماسکو میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام

sada raus news kashmirماسکو:
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر 05اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی مذمت اور کشمیری عوام کی آزادی کی جائز جدوجہد کو تسلیم کرنے حوالے سے روس کے درالحکومت ماسکو میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی پڑھ کر سنائے گئے ۔ تقریب میں شرکا کوبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے 5اگست2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات او ر نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ فلم میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو بھی اجاگر کیاگیاہے۔ تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کی جدوجہد کیلئے پاکستان کی مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیاگیا ۔
ماسکو میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تحریک کشمیر یورپ کی روس شاخ نے ایک آن لائن ویبینار کا اہتمام بھی کیا گیا -ویبنار میں قومی اسمبلی کی رکن سحر کامران سمیت کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی ۔ ویبینار سے حریت کانفرنس کے کنوینیر غلام محمد صفی، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ، سینئر صحافی زبیر حسین ، سیکرٹری اطلاعات تحریک کشمیر یوکے۔ ریحانہ علی ایڈووکیٹ،کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید، تحریک کشمیر یورپ یوکے کے صدر فہیم کیانی اور تحریک کشمیر یورپ رشیا شاخ کے ارگنائزر سید اشتیاق ہمدانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے بھارت کے 5 اگست2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button