جموں

ریاسی : تھانے میں شہری کی پراسرارہلاکت، اہلخانہ کا شدید احتجاج

download (8)جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک 25سالہ شہری تھانے میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔ شہری انمول ڈوگراکی تھانے میں پھندے سے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کٹرہ تھانے میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے شہری کو گزشتہ ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا تھا۔ڈوگرا کی ہلاکت کے خلاف اسکے آبائی گاﺅں متھیال میں اہلخانہ اور دیگر لوگوں نے شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے علاقے کی مرکزی سڑک بلاک کی اور واقعے کی مکمل تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ ڈوگرہ کے والد پورن چند نے بیٹے کی پراسرار موت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے یہ کس طرح ممکن ہے کہ وہ تھانے میں رسی تک رسائی حاصل کر کے خود کو پھانسی لگا دے۔پورن چند نے بیٹے کے موت کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button