خصوصی رپورٹ

تنازعہ کشمیر عالمی برادری کیلئے ایک مسلسل چیلنج، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی

اسلام آباد: WhatsApp Image 2024-08-09 at 9.37.39 AM (1)تنازعہ کشمیر عالمی برادری کیلئے مسلسل ایک چیلنج بنا ہوا ہے، اقوام متحدہ نے ایک بار پھر اس مسئلے کو عالمی ادارے کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کے دیرینہ موقف کا اعادہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے ایک حالیہ بریفنگ کے دوران کیا۔
تنازعہ کشمیر کے ماہرین اقوام متحدہ کے منشور میں درج حق خودارادیت کے اصول کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی فوری مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں، جو کہ تنازعہ کے حل کی جانب ایک بنیادی قدم ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہیں ۔ماہرین نے تشویش کااظہار کیا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی بھارتی کوششیں اقوام متحدہ کی قراردادوںکی صریخ خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں آبادیاتی تبدیلی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کیلئے براہ راست ایک چیلنج ہے۔
ماہرین نے زور دیکر کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلانے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کا پابند ہے جسے بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے سازگار ماحول بنانے کے لیے بھارت پر دباو¿ بڑھائے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button