آزاد کشمیر

شیخ عبدالعزیز کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

raily mzd

مظفرآباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کے ممتاز رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے سابق چیئرمین شیخ عبدالعزیز کو ان کے 16ویںیوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مظفرآباد کے مانک پہیاں مہاجر کیمپ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالعزیز کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 2008میں آج ہی کے دن ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہاپسندوںکی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کی طرف ایک زبردست مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ تقریب کے مقررین نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے شیخ عبدالعزیز کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سچے قائد اور نڈر محب وطن تھے جنہوں نے کشمیر کے مقدس کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔حریت کارکنوں نے کہا کہ شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز ایک پیدائشی مجاہد تھے جنہوں نے ہرقسم کے مظالم کا بہادری سے سامنا کیا لیکن کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے ۔مقررین نے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ قابض بھارت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے اور بھارت کو ان کاحق خودارادیت بحال کرنے پر مجبور کریں گے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے ذریعے عالمی برادری نے دے رکھی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button