عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرفور ی توجہ مرکوز کرنی چاہیے
سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے اورحل طلب تنازعہ کشمیر سے جنوبی ایشیا کے خطے پر مسلسل جوہری جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں ۔ سلگتا ہوا تنازعہ کشمیر کسی بھی وقت پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔خطے کی دوجوہری طاقتوں کے درمیان ایٹمی جنگ کے خطرات کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مداخلت کرنی چاہیے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر کے نتائج پوری دنیاخصوصا جنوبی ایشیاء کے خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق بھارت تنازعہ کشمیر کے منصفانہاور پر امن حل کی راہ میں سے بڑی رکاوٹ ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے تنازعہ کشمیر کاپائیدار حل ناگزیر ہے اور عالمی برداری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے بالکل بھی لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔