مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی پیرا ملٹری سب انسپکٹر ، پولیس حوالدار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر26جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میںبھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک سب انسپکٹر اور ایک پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہو جانے کیوجہ سے ہلاک ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف سب انسپکٹر کو ضلع کولگام کے علاقے کے پی کالونی میں دل کا دورہ پڑا۔اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر کی شناخت بھارتی ریاست اتر پردیش کے پیارے لال یادو کے نام سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پونچھ ضلع کے علاقے تحصیل منڈی کی ستھرا پولیس چوکی میں ایک پولیس اہلکار قمر دین کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button