مقبوضہ جموں و کشمیر
ریاسی : سڑک حادثے میں دو اساتذہ، کمسن بچی جانبحق
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک خوفناک کار حادثے میں دو اساتذہ اور ایک کمسن بچی کی موت ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ کار کے ریاسی کے علاقے چسانہ کے چمیلو موڑ کے قریب گہری کھائی میں گرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں غلام دین محمد امین نامی اساتذہ اور کم عمربچی سمیرا جان بحق ہو گئے۔ واقعے میںایک شخص سجاد غلام زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔