مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی ضلع اسلام آباد میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر 03 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے رشی پورہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ کارروائی کے دوران فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔