بھارت

ہندوتوا بی جے پی کے زیر اثر بھارتی عدلیہ مسلمانوں کو انصاف کی فراہمی میں ناکام

بھارتی سپریم کورٹ کا سو سال پرانی مسجد کی مسماری کے خلاف دائر عرضی پر سماعت سے انکار

نئی دہلی: بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں مسلمانوں کے خلاف مسلسل انتقامی کارروائیاں جاری ہیں اور بی جے پی کے زیر اثر عدلیہ بھی مسلمانوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے ساتھ اپنا جانبدارانہ روریہ جاری رکھتے ہوئے ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں سو سال پرانی ایک مسجد کو منہدم کیے جانے کے خلاف دائر عرضداشت پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی میں سپریم کورٹ بنچ نے درخواست گزار ایڈووکیٹ آفتاب علی خان کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے اسے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
درخواست گزاراپنی درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ ضلع سہارنپور میں سو سال پرانی مسجد کو منہدم کرنے کیلئے بلڈوزر کا استعمال 2024کی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری رہنما اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے ،جس پر عدالت کو توہین عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے ۔تاہم سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ۔ عدلت کاکہناتھا کہ
الزامات کی براہ راست جانچ کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے عرضی گزار سے متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کا ہر معاملہ براہ راست سپریم کورٹ کے سامنے نہیں لایا جا سکتا۔
وہ توہین عدالت کی کارروائی میں لگائے گئے الزامات کی حقائق کی بنیاد پر جانچ نہیں کر سکتی۔سپریم کورٹ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی سے متعلق حقائق کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ ہائی کورٹ کے ذریعے کیا جانا زیادہ مناسب ہوگا۔
واضح رہے کہ مودی کے تحت بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک جاری ہے ۔ بھارت میں نہ تو خودمسلمانوں اور نہ ہی ان کی املاک اور عبادت گاہیں محفوظ ہیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button