مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیاہے، حریت کانفرنس

APHC (1)

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروائیوں کے ذریعے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی جیسے کالے قوانین کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کرر ہی ہے ، بھارتی فوجیوںنے علاقے میں خوف ودہشت کا راج قائم کر رکھا ہے ، قابض بھارتی اہلکار مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی اہلکار تلاشی آپریشنوں کے دوران نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیتے ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے تمام سیاسی ، سماجی ، معاشی حتی ٰ کہ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں، جو کوئی بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اسے کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ جبر وستم کی پالیسی ترک کرکے مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button