مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: مودی حکومت نے ”شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر“ سے شیر کا لفظ حذف کر دیا

سرینگر: نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قائم”شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر“ سے شیر کا لفظ حذف کر دیا ہے۔
’شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر“ سرینگر میں جھیل ڈل کے کنارے واقع ہے۔ شیر کشمیر نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کنونشن سنٹر سے شیر کا لفظ نکال کر اب اسکا نام صر ف کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر رکھا گیا ہے۔انتظامیہ نے 2020 میں کنونشن سنٹر کا نام تبدیل کرنے کا کا عندیہ دیا تاہم اب اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔یہ کنونشن سنٹر 1977 میں تعمیر کیا گیاتھا۔
مودی حکومت نے2019میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد علاقے میں مسلم ناموں سے منسوب کئی اہم مقامات ، عمارات وغیرہ کو ہندو ناموں سے بدل دیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button