خصوصی رپورٹ

کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

#KashmirisJustStruggle-3

اسلام آباد:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی قانون کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے آزادی کی جدوجہد کا حق دیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کو جائز قرار دیا گیاہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے اور یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمدتک جاری رہے گی۔بھارت جعلی آپریشنز اور مسلسل پروپیگنڈے کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ آزادی کے لیے لوگوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ کشمیری اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button