خصوصی رپورٹ

مسلمانوں کے خلاف نفرت فسطائی مودی کی فطرت میں شامل ہے، رپورٹ

اسلام آباد 19 فروری (کے ایم ایس) فسطائی نریندر مودی کی قیادت میں بھارت مسلمانوں کے لیے ایک خطرناک جگہ بن گیا ہے کیونکہ مسلم مخالف نفرت مودی کی فطرت میں شامل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کے بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکیاں معمول بن گیا ہے اور 2014 میں ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے مسلم مخالف تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ مودی کا ہندوتوا رہنماو¿ں سے گہرا تعلق ہے جو بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حجاب پر پابندی نے ایک بار پھر مسلمانوں کے تئیں مودی کی نفرت کو اجاگر کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی 2002 میں گجرات میں مسلم مخالف فسادات کا ماسٹر مائنڈ تھا اور وہ مسلمانوں کے خلاف جرائم کے لیے دنیا کے ہمہ وقتی ظالموں کی فہرست میں سرفہرست ہونگے۔
کے ایم ایس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی کا ہندوتوا نظریہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے اور مسلمانوں کے خلاف جرائم کے لیے انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button