خصوصی رپورٹ

بھارت حقیقی معنوں میں ایک دہشت گرد ریاست ہے ، رپورٹ

اسلام آباد :بیرون ممالک سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد مہم میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے براہ راست ملوث ہونے کے کینیڈیں حکام کے انکشافات نے بین الاقوامی سطح پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کے ایک وزیر نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ سکھ رہنماﺅں کے قتل میں امیت شاہ کا براہ راست کردا ر ہے ۔ کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے قومی سلامتی کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا کہ امیت شاہ، جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے ، خالصتانی سکھوں کے خلاف مہم کے ماسٹر مائیڈ ہیں۔۔ کینیڈین وزیر کا یہ انکشاف مخالفین کیخلاف مودی حکومت کے ظالما نہ ہتھکنڈوں کا پتہ دیتا ہے۔
قبل ازین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی کہہ چکے ہیں کہ کینیڈا کے پاس قابل اعتماد شواہد موجود ہیں کہ جون 2023 میں برٹش کولمبیا میں سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ ۔
ٹروڈو کی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ناتھالی ڈروئن نے بھی سیکیورٹی کمیٹی کو بتایا تھا کہ کینیڈا کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی حکومت کینیڈا میں سکھوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی سفارتی عملے کو استعمال کر رہی ہے۔
کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے یہ انکشافات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت حقیقی معنوں میں ایک دہشت گردریاست ہے۔ امریکہ نے بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بی جے پی ، آر ایس ایس کے فسطائی ایجنڈے کا نوٹس لے جس سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button