مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور میں خاتون چلتی بس سے گرنے سے جاں بحق
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سوپور قصبے میں چلتی بس سے گر کر زخمی ہونے والی خاتون کی موت ہو گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاطمہ بیگم نامی خاتون قصبے کے ڈورو چوک پر چلتی بس سے گر کر زخمی ہو گئی۔اسے علاج کے لیے سوپور کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔