خصوصی رپورٹ

کشمیری بھارتی غلامی سے ضرورچھٹکارہ پانے میں کامیاب ہونگے

اسلام آباد: کشمیریوں نے” یوم حق خود ارادیت“ کے سلسلے میں دنیا بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں حق خود ارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی بردری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور اس حق کی فراہمی میں ہٹ دھرمی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریبات کے شرکاءنے مقبوضہ جموںوکشمیر میںجاری وحشیانہ بھارتی مظالم کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکسی قوم کو طاقت کے بل پر زیادہ دیر تک محکوم نہیں رکھا جاسکتا، کشمیری بھی ایک روز بھارتی غلامی سے چھٹکارہ پانے میں کامیاب ہونگے۔تقریبات کے مقررین نے کشمیریوں سے ان کی شناخت اور وقار کو چھیننے کی بھارت کی کوششوں کی مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی اقدامات اور نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔مقررین نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی چارٹر ، قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، عالمی برادی اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ بھارتی ریشہ دوانیوں کا نوٹس لیں او رمسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خودار ادیت کی فراہمی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
احتجاجی مظاہریوں ، ریلیوں اور دیگر تقریبات کے شرکا ءنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ اپنی بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button