گرفتار
کٹھوعہ :بھارتی پولیس نے دو نوجوان گرفتار کر لیے
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت دو بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے محمد عباس اور فرمان علی نامی نوجواں کو ضلع کے دو علاقوں سے گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں بند کردیا۔پولیس نے دونوں کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلے ان پر عسکریت پسندوں کیلئے کام کرنے کا الزام عائد کیا۔