کشمیری تارکین وطن

نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ، بھارت کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

لندن: آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی نے ایک قرارداد کے ذریعے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے ۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جب تک بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ قرارداد یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے منعقدہ ایک آن لائن اجلاس کے دوران منظور کی گئی۔ اجلاس میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے کمیٹی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے صدر فہیم کیانی اور نظامت سیکرٹری جنرل خواجہ انعام الحق نے کی۔ حنیف راجہ ایم بی ای، محمد راجہ سکندر، مولانا فضل احمد قادری، سید ظفر حسین شاہ، محمد ایوب مسلم، اکرام الحق چوہدری، شکیل چوہدری، چوہدری زاہد اقبال، سرفراز قیوم، زوہیب صادق ،نجینئر محمد یوسف، نذیر جوہر سمیت ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماﺅں نے شرکت کی۔
شرکاءنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے کیلئے کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہدپر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا، جس میں کشمیر کے مسئلے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے تقریبات اور ریلیاں منعقد کی جائیں گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button