گرفتاریاں
بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ میں دو افرادکو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں دو افرادکو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بلاور کے علاقے دھیر کے رہائشی محمد عباس اور مرہین کے علاقے گوٹا رہوا کے رہائشی فرمان علی کو کالے قانون کے تحت گرفتارکرکے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند کیاگیا ہے۔قابض حکام نے ان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے محمد عباس کو مجاہد تنظیم کاکارکن جبکہ فرمان علی کو گائے کا اسمگلرقراردیاہے۔قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرنے کے لئے اکثر اس طرح کے جھوٹے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔






