کشمیری تارکین وطن

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کو انسانی حقوق کے خصوصی ایوارڈسے نوازا گیا

Ali raza syedبرسلز:
کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کو انسانی حقوق کیلئے ان کی گرانقدر خدمات پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی طرف سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
علی رضا سید کو سال 2023 ہیومن رائٹس ایوارڈسے گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں نوازاگیا۔ ان کی جگہ یہ ایوارڈ ان کے فرزند سید وصی شاہ نے وصول کیا۔علی رضاسید نے ایک ویڈیو پیغام میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈ دینے ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے۔انسانی حقوق کا خصوصی ایوارڈ علی رضا سید کی سربراہی میں کشمیر کونسل ای یو کی ان کاوشوں کا صلہ ہے جو وہ گذشتہ سترہ سال سے یورپی پارلیمنٹ اور دیگر یورپی اداروں اور یورپی ممالک سمیت پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکونسل ای یو جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے غاصابہ قبضے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ انسانی حقوق کونسل کی طرف سے انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر کشمیر کونسل ای یو کو سراہا گیا ہے۔ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کی طرف سے یورپی دانشور اور سینئر صحافی اندرے بارکس کو بھی یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تعاون کرنے اوربھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ایوارڈ دیا گیاہے۔ اندرے بارکس جن کا بنیادی تعلق یورپ کے ملک ہنگری سے ہے، طویل عرصے سے اپنی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔اندرے بارکس نے بھی اپنے پیغام میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ علی رضا سید نے اس ایوارڈکو اپنے ساتھیوں کے نام کرنے کا اعلان کیاہے جو کشمیر کونسل ای یو کے پلیٹ فارم سے مظلوم کشمیریوں کی آزادی اور انکے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کا علم اٹھائے ہوئے ہیں اور یورپی پارلیمنٹ سے لے کر یورپی کمیشن، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں، یورپی شہریوں اور حکومتوں اور دنیا بھر کے امن پسند اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے سامنے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ پیش کرتے رہتے ہیں۔کشمیر کونسل ای یو ان دنوں یورپی ہیڈکوارٹرز برسلز میں کشمیرای یو ویک منا رہی ہے جو 5دسمبر کو شروع ہوا تھا اور15 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ویک کی تقریبات میں یورپی پارلیمنٹ، یورپی پریس کلب و دیگر مقامات پر کانفرنسیں، سیمینارز، میڈیا بریفنگز، تصویری نمائش اور ملاقاتیں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button