انسانی حقوق
مقبوضہ جموں وکشمیر: اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
سری نگر: مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی ناروا پالیسیوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔مہنگائی اور بے روز گاری نے کشمیریوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ نوجوان سڑکوں پر خشک میوہ جات فروخت کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ کالجوں ، یونیورسٹیوں میں اگرچہ اسامیاں خالی ہیں ، لیکن انتظامیہ ان پر کشمیری نوجوانوں کو تعینات کرنے سے گریزاں ہے۔ شوپیاں قصبے میں دو پی ایچ ڈی سکالر سڑکوں پر خشک میوہ فروخت کر رہے ہیں۔
ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز معمولی نوعیت کے کام کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔