خصوصی دن

بیرون ممالک مقیم کشمیر ی مقبوضہ کشمیر کے اپنے محکوم بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، راجہ نجابت

najabat

میر پور:جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم دو ملین سے زائد کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے اپنے محکوم بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ جموںو کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے تعاون سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے دارالحکومتوں اور بڑے شہروں میں کانفرنسوں، سیمیناروںاورمظاہروں وغیرہ کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جاسکے۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور حمایت پر حکومت پاکستان اور عوام کے بھی مشکور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کشمیر کاز کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہا ہے۔ راجہ نجابت حسین نے کشمیرکا ز کیلئے ان تھک محنت پر پارٹی رہنماﺅں ، کارکنوں او رکشمیر کاز کے حمایتیوں کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button