بھارت

اگر بی جے پی غریبوں کے گھر بلڈوز کرتی رہی تو کو ئی سرمایہ کار بھارت نہیں آئے گا ، اکھیلش یادیو

نئی دلی 22فروری (کے ایم ایس)
بھارت میںسماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے خبردار کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی بلڈوزر پالیسی اور بی بی سی کے دفاتر پر حالیہ چھاپوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار ہندوستان کا رخ نہیں کریں گے کیونکہ مودی حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے بیرون ملک بھارت کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں حال ہی میں ختم ہونے والے سرمایہ کاروں کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں بی جے پی لوگوں کو خواب بیچ رہی ہے۔غریبوں کے گھروں کو بلڈوز کرنے والے حکمرانوں کی تصویریں دنیا دیکھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی بی بی سی جیسے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے دفتر پر چھاپہ مارتی ہے اور میڈیا کو ہراساں کرتی ہے تو کیا آپ دنیا بھر کے لوگوں سے ملک میں سرمایہ کاری کی توقع کرسکتے ہیں؟انہوں نے سرمایہ کاروں کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو صرف خواب بیچ رہی ہے کہ اتر پردیش میں 40 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار آئے اور انویسٹرز سمٹ میں شرکت کے بعد چلے بھی گئے ۔مودی جی آپ کو یہ نہیں بتائیں گے کہ سرمایہ کاروں کے قیام کے لیے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کر کے بنائے گئے ٹینٹ سٹی میں کوئی نہیں ٹھہرا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کومعلوم کرناچاہیے کہ ٹینٹ سٹی پر کتنے سرمایہ کاروںنے قیام کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button