بھارت

بھارت کے عوام کے دل سے بی جے پی کا خوف نکل گیا ہے ، راہل گاندھی

ڈیلاس:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنما اورلوک سبھا میں قائدحزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ عوام کے دل سے اب بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کا خوف نکل چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے امریکی ریاست ڈیلاس میں بھارتی نژاد شہریوں کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی ملکی مفاد میں اقدامات کرنے والی جماعت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی دیکھ لیا ہے کہ بی جے پی آئین مخالف اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک میں معاملات بگڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے بہت سے معاملات میں انتہا پسند انہ سوچ اپناکر معاشرے میں تقسیم کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے اقتدار پراپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے خوف و دہشت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مذہب کے نام پر انتہا پسندی کو فروغ دیا جارہاہے جس کے نتیجے میں ملک بھر میں فرقہ واریت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات نے بی جے کی واضح اور فیصلہ کن برتری کا بت بھی ٹوٹ گیا ہے۔ حد یہ ہے کہ بی جے پی اتر پردیش میں اپنے گڑھ یعنی ایودھیا سے بھی ہارگئی۔ یہ بہت بڑا دھچکا تھا۔ایودھیا میں رام جنم بھومی مندر کی تعمیر سے بی جے پی نے اگرچہ بہت سے ہندوئوں کو خوش کیا تاہم دوسری طرف اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بگاڑ نے بہت سے ہندوئوں کو یہ سوچنے پر بھی مجبور کیا کہ آخر اِس مندر کی تعمیر سے ملا کیا۔راہل گاندھی نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت تمام انتہا پسند ہندو جماعتوں اور گروپوں کی نظریاتی اساس سمجھی جانے والی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی نظر میں بھارت صرف ہندوئوں کا ہے جبکہ کانگریس اور دیگر ہم خیال جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ بھارت کئی تصورات کا مجموعہ ہے۔بھارت کی سرزمین ان سب کی ہے جو اِس پر آباد ہیں۔ اِن میں ہندوں کے علاوہ مسلمان، سکھ، عیسائی، بدھ، جین اور دیگر فرقے اور مذہبی برادریاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کو الگ کر کے ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button