بھارت
وزیر اعظم کالاجادو جیسی باتیں کرکے عہدے کا وقار گرا رہے ہیں، راہل گاندھی
نئی دہلی11 اگست (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی مہنگائی جیسے سنگین مسئلے پرکانگریس کے سوال اٹھانے پرکالا جادو جیسی توہم پرستانہ باتیں کر کے اپنے عہدے کے وقار کو گرا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مودی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو نہ تو مہنگائی نظر آتی ہے اور نہ ہی اُسے بے روزگاری سے کوئی مطلب ہے۔انہوںنے کہا کہ اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کے لیے ”کالا جادو“ جیسی توہم پرستانہ باتیںکرکے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو مجروح کرنا بند کیجئے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کو عوام کے مسائل پر جواب دینا ہی پڑے گا۔