بھارت

تریپورہ میں بنگلہ دیش سرحد کے قریب بھارتی بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی

نئی دلی:
بھارتی ریاست تریپورہ میں بنگلادیش کی سرحد کے قریب تعینات بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک ہلکار نے گولی مارکر خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست تری پورہ میں خود کشی کرنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کی شناخت 40سالہ ارون دلیپ ک طورپر ہوئی ہے۔گولی چلنے کی آواز پر بی ایس ایف اہلکار کے ساتھی جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو ارون خون میں لت پت پڑاتھا۔ اسے فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ بھارتی پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج میں ذہنی دبائو، پست ہمتی اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button