مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کو خاموشی کی نہیں بلکہ حقیقی امن کی ضرورت ہے: کنہیاکمار

سرینگر: کانگریس کے رہنما اورطلباء یونین کے سابق سربراہ کنہیا کمارنے کہاہے کہ جموں و کشمیر کو صرف خاموشی نہیں بلکہ حقیقی امن کی ضرورت ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کنہیا کمار نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں موجودہ خاموشی حقیقی امن سے الگ ہے۔انہوںنے گزشتہ ایک دہائی کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پائے جانے والے عوامی غم و غصے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے حکمراں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ووٹنگ ظلم، بے روزگاری، جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اور ریاست کا حق واپس حاصل کرنے کے لیے ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ لڑائی جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق واپس دلانے کی لڑائی ہے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button