جنیوا

جنیوا: الطاف حسین وانی نے انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

جنیوا: کشمیری نمائندے اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر تک بلا روک ٹوک رسائی کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے تاکہ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو موثر طریقے سے مانیٹر کیا جاسکے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے جنیوا میں ہائی کمشنر وولٹر ٹرک Volter Trukکے ساتھ اپنی مختصر ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے کونسل کی رپورٹ کی عدم موجودگی پر اپنے سنگین خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں ہائی کمشنر کو کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انسانی حقوق کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے متنازعہ خطے تک مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی رسائی کے لیے کونسل کی موثر وکالت کی اہمیت پر زور دیا۔ہائی کمشنر نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ کونسل اگر چہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، لیکن خطے تک رسائی مشکلات کی وجہ سے کئی اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔ الطاف حسین وانی، جو آٹھ رکنی کشمیری وفد کے ساتھ یو این ایچ آر سی کے 57ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میں موجود ہیں، نے کمشنر پر زور دیا کہ وہ حکومت ہند پر دباو¿ ڈالیں کہ وہ انسانی حقوق کے تنظیموں کو خطے کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button