مظاہرے

بارہمولہ: اوڑی گاﺅں کے لوگ پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی گرکوٹ گاﺅں کے لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرکوٹ کے رہائشیوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انہیں گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کا پانی میسر نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں جبکہ انتظامیہ مسئلہ کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔
ایک رہائشی ریاض احمد نے کہا کہ انکے گاﺅں میں پانی کی جو پائپ لائن ہے وہ چالیس برس پرانی ہے اور شدید زنگ آلود ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا پائپ کے اندر اکثر کچرا جمع ہو جاتا ہے جبکہ متعلقہ محکمے کے ملازمین اسکی دیکھ بھال یا معائنے کے لیے شاذ و نادر ہی گاﺅں میں آتے ہیں۔
لوگوں نے کہا کہ گاﺅں میں پانی کی نئی پائب لائن بچھانے کی فوری ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوںنے انتظامیہ

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button