آزاد کشمیر

الحاق پاکستان کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے ، سردار عتیق

maxresdefaultراولپنڈی 08 ستمبر (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی اور نظریاتی دفاع اور کشمیر کا پاکستان سے الحاق کشمیریوں کے ایمان کا حصہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سردار عتیق احمد خان نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور دفاع پاکستان کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے قدرکرتے ہیں۔ کشمیری اور پاکستانی عوام ایک نظریے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔
اس موقع پر ایک قرارداد بھی پاس کی گئی جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے عوام مادر وطن کے دفاع اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سردار عتیق احمد خان نے 1965 کے افواج پاکستان کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button