مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مزید23کشمیری ملازمین کو معطل کر دیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کھلی آمریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا اورمزید 23سرکاری ملازمین کومعطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں 23سرکاری ملازمین کو معطل اور 6کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔بیس ملازمین کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کر دیا گیاتاکہ انہیں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے یا ریگولر نہ ہونے کا بہانہ بنا کر برطرف کر دیاجائے۔ اس اقدام کو کشمیریوں کی آواز کو خاموش کرنے اور ان کے جمہوری حقوق کودبانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں کشمیریوں کو دبانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہیں جنہیں ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے محروم رکھا گیا ہے اوروہ خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button