مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں 17کشمیری شہید کئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ ستمبر میں ایک کمسن لڑکے سمیت 17کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 14کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔مہینے کے دوران کم از کم 196 عام شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔فوجیوں نے اس دوران محاصرے اور تلاشی کی 151 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم ایک گھر کو تباہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button