مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں محکمہ سیاحت کے ملازمین کا احتجاج آج مسلسل دسویں روز بھی جاری

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین کے بینر تلے محکمہ سیاحت کے ملازمین نے آج مسلسل دسویں روز بھی جموں میں احتجاج جاری رکھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونین کے صدر قمر دین، چیئرمین اروند ٹکو اور جنرل سیکریٹری اننت کول کی قیادت میں ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ملازمین نے محکمہ سیاحت کے لیے مناسب بجٹ مختص کرنے، ریٹائرمنٹ کے زیر التوا واجبات فوری ادا کرنے اور گزشتہ تقریبا 52 ماہ سے زیر التوا کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈ (CPF)کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (DPC)کا اجلاس فوری بلانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ گزشتہ تقریبا 12 برس سے کوئی ڈی پی سی اجلاس منعقد نہیں ہوا جس کے باعث ملازمین ترقی کے مواقع سے محروم اور طویل عرصے سے سروس میں جمود کا شکار ہیں۔دیگر مطالبات میں طویل عرصے سے کام کرنے والے ڈیلی ویجرز خصوصا 20 برس سے زائد عرصے سے خدمات انجام دینے والوں کو مستقل کرنا، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، جبکہ دیگر ملازمین کی طرح چائلڈ کیئر الاونس، ٹرانسپورٹ الاونس اور دیگر مراعات فراہم کرنا شامل ہیں۔یونین کا ایک اہم مطالبہ رہائشی مکانات کے کرائے میں منظور شدہ 40فیصد اضافے پر فوری عمل درآمد ہے۔یونین نے کہا کہ حکام کو ملازمین کے جائز مطالبات کا مثبت جواب دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر پورا کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button