مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بھارتی فوجی ہلاک

جموں 15اپریل(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے بتایا کہ ٹرین پر سفر کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ فوجی یونٹ جموں کے علاقے بڑی برہمنہ سے سکندرآباد کی طرف جارہاتھا جب مذکورہ فوجی ٹرین کی چھت پر چڑھ گیا۔ وہ بجلی کی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرایا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 24سالہ رام چندر چودھری کے طور پر کی گئی ہے جوبھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پور کا رہنے والا تھا۔ وہ سرینگر میں ٹیریٹوریل آرمی کی 125ویں بٹالین میں تعینات تھا۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔







