مقبوضہ جموں و کشمیر

اسمبلی انتخابات کے نتائج مودی حکومت کیلئے چشم کشا ہیں، میر واعظ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کے نتائج مودی حکومت کےلئے چشم کشا ہیں جس نے اگست 2019 میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے کشمیریوں سے انکی شناخت چھین لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے ایک متفقہ اور واضح پیغام دیا ہے کہ وہ خود کو محکوم اور بے اختیار کرنے کی کوششوں کاہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کشمیریوں نے اگست 219کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف بیلٹ کے ذریعے اپنے غم و غصے کااظہار کیا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ مقبوضہ علاقے کی انتظامیہ کشمیریوں کے واضح پیغام کی طرف توجہ دے گی اور انکے حقوق بحالی کرے گی۔
انہوں نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید حریت رہنماﺅں، وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تمام کشمیریوںکی فوری رہائی اور”یو اے پی اے، پی ایس اے “جیسے کالے قوانین کی منسوخی پر زوردیا۔ انہوںنے نومنتخب نمائندوںپر زوردیاکہ وہ ان مسائل کے حل کی طرف فوری توجہ دیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button