مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کاشہدائے جموں کوشاندار خراج عقیدت

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہدائے جموں کو ان کی یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے شہدا ء کے مشن کو ہر قیمت پراس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی افواج، بھارتی فوج اور ہندو جنونیوں نے نومبر1947 کے پہلے ہفتے میں جموں خطے کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں اس وقت شہید کیا تھاجب وہ پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان کی مساجد میں بھارتی تسلط سے مقبوضہ علاقے کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور شبیر احمد شاہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ کشمیری شہدائے جموں کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ 1947میں جموں میں مسلمانوں کا قتل عام تاریخ کشمیر کا سب سے ہولناک واقعہ ہے جو سات دہائیوں سے زائدعرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیریوں کے دل ودماغ میں تازہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ علاقے میں مزید خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
دریں اثنا ء انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر میں ایک بیان میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں ڈوگرہ فورسز اور ہندو جنونیوں نے مسلمانوں کو پاکستان ہجرت کرنے پر مجبور کیا اور لاکھوں لوگوں کو دھوکہ دے کر جموں کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button