اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے: صمد انقلابی
سرینگریکم دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کورونا وائرس کی تیسری لہرکے پیش نظر جیلوں میں نظربند تمام کشمیری حریت پسندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںبھارت اور جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظر بند حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی اور جیل مینوئل کے مطابق بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے نظربند حریت رہنما اور کارکن متعدد امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جبری گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جابرانہ پالیسیوں کا مقصدآزادی کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ کشمیری نظربند وں نے بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔صمد انقلابی نے تمام نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ غلامی کی طوق کو توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انہوںنے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ جیلوں میں نظربند کشمیری حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لے اوران کی فوری رہائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔