مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ہائیکورٹ نے دو افرادپر لاگو کالا قانون”پی ایس اے“ قرار دیدیا، رہائی کا حکم
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری طور پررہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم اے چودھری نے ساحل فاروق میر اور فرید احمد چوہان پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالدم قرار دیدیا۔عدالت نے دونوں کے کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں انکی فوری رہائی کا حکم سنایا۔